{"componentChunkName":"component---src-templates-verse-by-verse-template-tsx","path":"/17/99","result":{"pageContext":{"data":"{\"languageCode\":\"ur\",\"chapterNumber\":17,\"verseNumber\":99,\"verses\":[{\"translationCode\":\"ur-ahmedali\",\"translator\":\"Ahmed Ali\",\"translationName\":\"احمد علی\",\"text\":\"کیا انہوں نے نہیں دیکھا جس الله نے آسمانوں اور زمین کوبنایا ہے وہ ان جیسے اوپر بھی بنا سکتا ہے اور اس نے ان کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس میں کوئی شک نہیں اس پر بھی ظالم انکار کیئے بغیر نہ رہے\"},{\"translationCode\":\"ur-jalandhry\",\"translator\":\"Fateh Muhammad Jalandhry\",\"translationName\":\"جالندہری\",\"text\":\"کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا کردے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کیا\"},{\"translationCode\":\"ur-jawadi\",\"translator\":\"Syed Zeeshan Haider Jawadi\",\"translationName\":\"علامہ جوادی\",\"text\":\"کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا ہے کہ جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے وہ اس کا جیسا دوسرا بھی پیدا کرنے پر قادر ہے اور اس نے ان کے لئے ایک مدّت مقرر کردی ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے مگر ظالموں نے کفر کے علاوہ ہر چیز سے انکار کردیا ہے\"},{\"translationCode\":\"ur-junagarhi\",\"translator\":\"Muhammad Junagarhi\",\"translationName\":\"محمد جوناگڑھی\",\"text\":\"کیا انہوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ جس اللہ نے آسمان وزمین کو پیدا کیا ہے وه ان جیسوں کی پیدائش پر پورا قادر ہے، اسی نے ان کے لئے ایک ایسا وقت مقرر کر رکھا ہے جو شک شبہ سے یکسر خالی ہے، لیکن ﻇالم لوگ انکار کئے بغیر رہتے ہی نہیں\"},{\"translationCode\":\"ur-kanzuliman\",\"translator\":\"Ahmed Raza Khan\",\"translationName\":\"احمد رضا خان\",\"text\":\"اور کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان لوگوں کی مثل بناسکتا ہے اور اس نے ان کے لیے ایک میعاد ٹھہرا رکھی ہے جس میں کچھ شبہ نہیں تو ظالم نہیں مانتے بے ناشکری کیے\"},{\"translationCode\":\"ur-maududi\",\"translator\":\"Abul A'ala Maududi\",\"translationName\":\"ابوالاعلی مودودی\",\"text\":\"کیا ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے زمین اور آسمانو ں کو پیدا کیا ہے وہ اِن جیسوں کو پیدا کرنے کی ضرور قدرت رکھتا ہے؟ اس نے اِن کے حشر کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کا آنا یقینی ہے، مگر ظالموں کو اصرار ہے کہ وہ اس کا انکار ہی کریں گے\"},{\"translationCode\":\"ur-najafi\",\"translator\":\"Ayatollah Muhammad Hussain Najafi \",\"translationName\":\"محمد حسین نجفی\",\"text\":\"کیا انہوں نے (اس بات پر) غور نہیں کیا کہ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے وہ اس پر بھی ضرور قادر ہے کہ ان جیسوں کو (دوبارہ) پیدا کر دے اور اس نے ان کے (حشر کے) لئے ایک میعاد مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے مگر اس امر میں ظالم انکار کئے بغیر نہ رہے۔\"},{\"translationCode\":\"ur-qadri\",\"translator\":\"Tahir ul Qadri\",\"translationName\":\"طاہر القادری\",\"text\":\"کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جس اﷲ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے (وہ) اس بات پر (بھی) قادر ہے کہ وہ ان لوگوں کی مثل (دوبارہ) پیدا فرما دے اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر فرما دیا ہے جس میں کوئی شک نہیں، پھر بھی ظالموں نے انکار کردیا ہے مگر (یہ) ناشکری ہے،\"}],\"textArabic\":\"أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ قَادِرٌ عَلَىٰ أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَجَعَلَ لَهُمْ أَجَلًا لَا رَيْبَ فِيهِ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُورًا\"}"}},"staticQueryHashes":[]}